پشاور :خواجہ سرا کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

قتل کے الزام میں دیگر ملزم پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں ، طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ بھی کڑی تنقید کی زد میںآ گئی

اتوار 29 مئی 2016 15:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) پشاور میں خواجہ سرا علیشاہ کے قتل کے مرکزی ملزم فضل گجرکو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خواجہ سرا کے ساتھ امتیازی سلوک کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پشاور میں خواجہ سرا علیشا کے قتل کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ، مرکزی ملزم فضل گجر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دیگر ملزموں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔ ایک ہفتے پہلے فائرنگ سے زخمی ہونے والے خواجہ سرا علیشا نے اپنے نزعی بیان میں ملزموں کو نامزد کیا تھا۔ علیشاہ کو سہولیات نہ ملنے پر لیڈی ریڈنگ ہسسپتال انتظامیہ بھی کڑی تنقید کی زد میں ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر ہسپتال حکام نے تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی جس کی رپورٹ پیرکو پیش کی جائے گی۔

علیشا ہ کے علاج کے دوران ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ عوام بھی خواجہ سراؤں کے ساتھ ہسپتال میں زیادتی پر ان کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری اور ہسپتال میں امتیازی رویے کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی سے خواجہ سراؤں کے دکھ کچھ کم ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں