پاک چائنا اکنامک کوریڈور معاہدے میں خیبر پختونخوا کو اس کا مکمل حصہ دیا جائے،آفتاب شیرپاؤ
دور افتادہ اورپسماندہ علاقوں کی تعمیرو ترقی ،پختونوں کی خوشحالی اور خطے پر امن کا پائیدار قیام قومی وطن پارٹی کے اہداف ہیں وفاقی حکومت بے گھرہونے والے قبائیلوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے ان کی جلداز جلد اپنے آبائی علاقوں کو با عزت و اپسی یقینی بنائی جائے،چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ کاعوامی اجتماع سے خطاب
ہفتہ 28 مئی 2016 20:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ دور افتادہ اورپسماندہ علاقوں کی تعمیرو ترقی ،پختونوں کی خوشحالی اور خطے پر امن کا پائیدار قیام قومی وطن پارٹی کے اہداف ہیں اوران مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز تحصیل تنگی کے علاقہ پڑانگ غارروڈ کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤاور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔آفتاب شیرپاؤنے کہا کہ صوبہ کے عوام کومواصلات سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی قومی وطن پارٹی کامشن ہے تاکہ وہ دیگر ترقیافتہ اقوام کے برابر ترقی کرسکے ۔(جاری ہے)
انھوں نے وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور معاہدے میں خیبر پختونخوا کو اس کا مکمل حصہ دیا جائے اور اس سے منسلک تمام ثمرات سے صوبے کے عوام اور باالخصوص دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو مستفید کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ آنے والے وفاقی بجٹ میں چھوٹے صوبوں اور وہاں پر بسنے والے عوام کو تمام سطحوں پر ریلیف دیا جائے اور ترقیاتی بجٹ میں ان کوبھرپور حصہ دیا جائے تاکہ وہاں پر پائی جانے والی احساس محرومی اور پسماندگی کا ازالہ ہو سکے۔ فاٹاکے حوالے سے بات کر تے ہوئے مرکزی چیرمین نے کہا کہ فاٹا ریفامز کمیٹی نے تمام ایجنسیوں کا دورہ مکمل کیا ہے اور مختلف قبائلیوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں لہذا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ فاٹا ریفارمز کو عملی جامہ پہناکر اس کام کو اور زیادہ تیز کیا جائے تاکہ قبائلیوں کو قومی دھارے میں لاکران میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اور انھیں امن،ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بے گھرہونے والے قبائیلوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے ان کی جلداز جلد اپنے آبائی علاقوں کو با عزت و اپسی یقینی بنائی جائے تا کہ ان کی مشکلات اور مایوسی و محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی،ایم پی اے خالد خان ،پارٹی کے صوبائی عہدیدار طارق احمد خان،اسدآفریدی ایڈوکیٹ،تحصیل ناظم تنگی یحییٰ جان مہمند،مفتی افتخار،ضلع چارسدہ کے ضلعی و تحصیل ممبران اور قومی وطن پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
)صوبائی وزیر فضل شکور خان کا متعلقہ حکام کو صوبے میں ڈبلیو ڈبلیو بی کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کرنے کے ..
م*مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی کا ضلع کرک میں منشیات بحالی مرکز کا اچانک دورہ
انسداد پولیو مہم۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں سات روزہ انسداد پولیومہم میں 865755 بچوں کو پولیو سے بچا کے ..
ئ*وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی ای پی آئی کی 50 سالہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
kعمران خان پر جو مقدمات بنے ہیں سب جعلی ہیں، وزیر زادہ
(کروڑوں روپے کی کرپشن اورغیرقانونی طورپر سیکرٹری جنرل سجاد عزیز اور دیگر ملوث افراد / ملازمین کے اکائونٹس ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس
مشیرکھیل خیبرپختونخوا سے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی خاتون کھلاڑیوں ..
صوبائی وزیر فضل شکور خان کے متعلقہ حکام کو صوبے میں ڈبلیو ڈبلیو بی کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کرنے کے ..
مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی کا اچانک دورہ کرک، ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر معطل
پشاور میں سات روزہ انسداد پولیومہم میں 865755 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ ..
فوڈ سیکورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے پی کے تحت ڈیجیٹل فارمرز رجسٹریشن کے متعلق تین روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت