پشاور ‘ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولز انتظامیہ 3ماہ ..
تازہ ترین : 1

پشاور ‘ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولز انتظامیہ 3ماہ کی فیسیں یکمشت لینے کیلئے بضد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی۔2016ء)پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے پرائیویٹ سکولز کوگرمیوں کے چھٹیوں کے دوران تین ماہ کی فیس لینے پر سے منع کردیا ہے اورپابندی عائد کردی تاہم پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولز انتظامیہ نے 3ماہ کی فیسیں وصول کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں نجی سکول انتظامیہ نے بچوں سے مطالبہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے 3ماہ کی فیسیں یکمشت جمع کرائیں ورنہ چھٹیاں نہیں ملیں گی ۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس سے قبل پابندی عائد کی تھی کہ کوئی بھی سکول بچوں سے 3ماہ کی فیس یکمشت طلب نہیں کر سکتا تاہم گرمیوں کی چھٹیوں میں صرف ٹیوشن فیس ہی وصول کی جائے گی مگر سکولز انتظامیہ نے اعلان کو ہوا میں اڑاتے ہوئے بچوں سے یکمشت فیس کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نجی سکولز کی انتظامیہ نے بچوں کے والدین کو طلب کر کے فیسوں کے چالان تھما دئیے ہیں جس کے باعث وہ شدید پریشان ہیں کہ تین ماہ کی فیسیں یکمشت کیسے جمع کرائیں ؟ والدین شہزاد انجم اورہارون کے مطابق زیادہ ترنجی سکولز نے یکم مئی کوڈبل فیس وصول کئے ہیں جبکہ یکم جون کوبھی دوبارہ ڈبل فیس لیں گے اوریہ طریقہ کار ہرسال ہوتاہے ،جس میں جولائی اوراگست کے فیس خودبخودکورہوجاتے ہیں۔

والدین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پرائیویٹ سکول انتظامیہ سے مذاکرات کر کے اس معاملے کو حل کیا جائے صرف اعلانات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین یاورحیات کے مطابق انتظامیہ کے فیصلے سے بہت سے مسائل کاسامنا ہے ہم نے اس سلسلے میں درخواست بھی کی ہے تاہم فیصلے سے انکار نہیں کرسکتے،پرائیوٹ سکولوں میں چھٹیاں چار جون کوہونگے۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 16:35:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں