23 واں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول کا رنگارنگ تقریب سے آغاز
ہفتہ 28 مئی 2016 14:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء)23 واں آل پاکستان سپیشل سپورٹس پرسن فیسٹیول ایبٹ آباد ہاکی گراؤنڈ شروع ہوگیا جس کاکا باضابطہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی نے کیا ، ان کے ہمراہ چیئرپرسن سپیشل اولمپکس پاکستان رونق لاقانی ، ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخوا طارق محمود ، نائب ناظم ضلع ایبٹ آباد شوکت تنولی، آصف خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز میر بشر ، سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر سپورٹس بی آئی ایس سی ایبٹ آباد شکیل احمد ، پرفیسو ناصر محمود ، پروفیسر محمد تاج پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد ، سردار عارف محمود سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
فیسٹیول کا افتتاح تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بچوں نے نعت خوانی ، قومی ترانہ پیش کیا جبکہ ساتھ ہی فیسٹیول میں شریک کھلاڑیوں نے مہمانان خصوصی اور دیگر کو سلامی پیش کی ، افتتاحی روز ہونے والے مقابلوں میں اتھلیٹکس کے مقابلوں میں انڈر16 سو میٹر ریس میں بنو ں کے فرحان نے پہلی ، حزران (بنوں) نے دوسری اور زین اللہ (کے پی کے سپورٹس) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، انڈر16 سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کی ریس میں پی ایس آر ڈی کے سہیل نے پہلی ، امتیاز (کے پی کے سپورٹس) نے دوسری اور ساجد (رضی سپورٹس) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سو میٹر انڈر16 اپر پورشن میں فرحان (کے پی کے سپورٹس) نے پہلی، محمد ناصر دوسری اور علی رضا(رضی سپورٹس) نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 50میٹر انڈر16کراؤچس ریس میں صابر(پی ایس آرڈی) نے پہلی، حقدار علی (بنوں) نے دوسری اور رانا آصف (ایس ایس پی) نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 50 میٹر انڈر16 پراسس ریس میں شادو ( بی ایس پی ) نے پہلی ، نثار (پی ایس آر ڈی) نے دوسری اور احسن (مرید کے) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، 100 میٹر انڈر16 وہیل چیئر ریس میں احمد یار(سہارا) نے فرسٹ، عارف انور(ایس ایس پی ) نے سیکنڈ اور نوید(پی آر ایس ڈی) نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ، خواتین وہیل چیئر ریس میں ایبٹ آباد کی فرحت نے پہلی ، زینب (وائس آف ڈیس ایبیلیٹی) نے دوسری اور جبین (ایبٹ آباد) نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ہمارے ملک میں سیاست دان ان فٹ ہیں آج ان کھلاڑیوں کو دیکھ کر کھیل کا جذبہ پیدا ہو گیا اور آج ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ پر پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے مابین بھی کرکٹ میچ ہو گا، سپیشل کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت سے بات کرونگا اور صوبائی حکومت ان کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹس کریگی۔(جاری ہے)
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے پشاور کی تاریخی بازار قصہ خوانی بازار اور ہیرٹریج ٹریل کی بحالی میں مکمل ..
بنوں: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد کا ٹریفک چوکی کا دورہ۔۔۔
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ اختتام پذیر ہوگئی
وزیرصحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ کا ایل آر ایچ دورہ، آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح کیا
سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
محکمہ سوشل ویلفیئرنے نشے کے عادی 3 کم عمربچوں کو سرکاری بحالی مرکزمنتقل کردیا
پیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
امریکی سفارتخانہ اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
خیبرپختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ دوبارہ لینے کا فیصلہ
پشاور،2 روزسے لاپتہ نوجو ان کی نعش برآمد
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ اختتام پذیر ہوگئی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات