خیبرپختونخواء محکمہ اعلیٰ تعلیم کے 21مردپروفیسروں کی گریڈ20کے عہدوں پرترقیاں

جمعہ 27 مئی 2016 23:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے 21 مردایسوسی ایٹ پروفیسر ز(بی ایس۔19) کو فوری اور باقاعدہ طور پر پروفیسر (بی ایس۔20) کے عہدوں پر ترقیاں دے دی ہیں۔ترقی پانے کے بعد مذکورہ پروفیسرز ایک برس تک آزمائشی طو ر پر کام کریں گے جبکہ ان کی تعیناتوں کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج بڈھ بیر پشاور میں ایسوسی ایٹ پروفیسر (اردو)جہاندادخان کو تبدیل کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں بطور پروفیسر خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج اکوڑہ خٹک کے ایسوسی ایٹ پروفیسر(ریاضی)مراد علی کو تبدیل کر کے گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں بحیثیت پروفیسر، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج درگئی مالاکنڈمیں ایسوسی ایٹ پروفیسر رحیم گل کو اسی کالج میں بحیثیت پروفیسر، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لکی مروت میں ایسوسی ایٹ پروفیسر محمدجلیل الرحمان کو اسی کالج میں ہی بحیثیت پروفیسر /پرنسپل، گورنمنٹ کالج پشاور میں ایسوسی ایٹ پروفیسر (تاریخ)انورعلی کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں بحیثیت پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جی ایس ایس سی پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر پاک سٹڈی فضل الرحمان کی گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد میں بحیثیت پرنسپل، ڈائریکٹر ایجوکیشن(فاٹا)خیبر پختونخوا/ایسوسی ایٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس حامد اللہ جان کو تبدیل کر کے گورنمنٹ کالج کے ڈی اے کوہاٹ میں بطور پروفیسر ایک دن کیلئے تعینات کیا گیا ہے تاکہ ان کی ترقی فعال ہو سکے جس کے بعد ان کی خدمات بطور ڈی ای فاٹا تقرری کیلئے فاٹا سیکرٹریٹ کے حوالے کر دی گئی ہیں ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (فزکس)محمد فیاض کی بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی،گورنمنٹ ڈگری کالج ایکا غنڈ مہمند ایجنسی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (انگلش)تسبیح اللہ کی تعیناتی فاٹاسیکرٹریٹ کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہے جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمر گرہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (فزکس) شوکت علی کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج لال قلعہ میدان،گورنمنٹ ڈگری کالج بانڈہ داؤد شاہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (پشتو)/ پرنسپل محمدشافی کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج غازی ہری پور،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (لاء) ہستم خان کی بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ مالاکنڈ،گورنمنٹ ڈگری کالج نتھیا گلی ایبٹ آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (اسلامیات) عبدالوہاب کی بحیثیت پروفیسر،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد ،گورنمنٹ ڈگری کالج شبقدر چارسدہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (فزکس)محمد انور کی بحیثیت پروفیسر جی پی سی مردان ،گورنمنٹ کالج پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (کیمسٹری) عبدالراشد کی بحیثیت پرنسپل،گورنمنٹ ڈگری کالج وڈپگہ پشاور ،جی ایس ایس سی پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (پشتو) فضل ناصر کی بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ کالج پشاور ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (فزکس)شجاعت علی کی بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیر،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر(کیمسٹری) اشفاق احمد کی بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور،گورنمنٹ ڈگری کالج تنگی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (عربی) محمدادریس کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تنگی چارسدہ اور جی ایس ایس سی پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (اردو) تاج الدین کی بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ کالج پشاور میں تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ دو الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں