نوشکی میں ڈرون حملے کیخلاف پا کستان راہی حق پا رٹی اور جمعیت علما ء اسلا م نظر یاتی کا مظاہرہ

جمعہ 27 مئی 2016 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) نوشکی میں ڈرون حملے کے خلاف پا کستان راہی حق پا رٹی اور جمعیت علما ء اسلا م نظر یاتی نے گزشتہ روز پشا ور پر یس کلب کے سا منے احتجاجی مظا ہر ہ کیاجس کی قیا دت راہ حق پا رٹی کے ضلعی رہنماء محمدابر ہیم قا سمی اور جمعیت علماء اسلا م نظریا تی‘انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ اور حق سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقر رین کا کہنا تھا کہ ڈرون حملہ پا کستان کی سا لمیت اور خود مختاری کیخلا ف ورزی ہے جس کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کی جا سکتا ،نو شکی میں ڈرون حملہ پا کستان کی آزادی پر کا ری ضر ب ہے جس کی وجہ سے پا کستان کی عوام میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے،امریکہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دی اور ہر محاذ پر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی ،پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دینگے۔انہو ں حکو مت پاکستان سے مطا لبہ کرتے ہو ئے کہا کہ واقعے کا سختی سے نو ٹس لے کر امر یکی سفیر کو ملک بدر کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں