سرکاری ملازمین کی فلا ح و بہبود کے لئے تین اہم منصوبوں کو آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنانے کافیصلہ

جمعرات 26 مئی 2016 20:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سمیت سرکاری ملازمین کی فلا ح و بہبود کے لئے تین اہم منصوبوں کو آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے صوبائی حکومت اور محکمہ خزانہ کے حکام آج بنی گالہ ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی سربراہ عمران خان کو اس حوالے سے بریفینگ دینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے شدید مالی خسارے کے باوجود نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز کو کم سے کم لگانے اور سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے موثر منصوبے شروع کرنے کی ہدایات کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے مالی خسارے کے باوجود تنخواہوں میں پانچ سے دس فیصد تک اضافہ کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ جبکہ پنشن میں بھی اضافہ کیاجا رہا ہے ۔ سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے مرتب کردہ پیکج کی منظوری پارٹی سربراہ کی جانب سے دیدی جائیگی ۔ اس حوالے سے صوبے میں خسارے اور تنخواہوں میں اضافہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پارٹی سربراہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں