وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،محمدنبی
تازہ ترین : 1

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،محمدنبی

پشاور۔26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی۔2016ء)میرہ کچوڑی محلہ صنوبر کے نامور سماجی کارکن محمد نبی نے یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایٹمی قوت بناکر پاکستان کو ترقی یافتہ اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ان خیالات کااظہار میرہ کچوڑی محلہ صنوبرکے مسلم لیگی رہنما محمدنبی نے یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک بیان میں کہی‘انہوں نے کہاکہ جو ممالک ایٹمی طاقت سے محروم ہیں ان کا وجود خطرات سے دوچار رہتا ہے ‘انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ہی ملکی بقاء کی ضامن ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/05/2016 - 13:34:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں