پشاور،ایس ایس پی آپریشنز نے کپیٹل سٹی پولیس کی ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کو آل پاکستان نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئین شپ میں بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اور نقد انعامات دیئے

بدھ 25 مئی 2016 21:56

پشاور،ایس ایس پی آپریشنز نے کپیٹل سٹی پولیس کی ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کو آل پاکستان نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئین شپ میں بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اور نقد انعامات دیئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاورنے کپیٹل سٹی پولیس پشاور کے ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کو آل پاکستان نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئین شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات دیئے۔

(جاری ہے)

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز کپیٹل سٹی پولیس پشاور کے ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کو آل پاکستان نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئین شیپ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں ہیڈ کنسٹیبل اسرار گل اور حامد اسرار کو CC-III سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دے دیئے۔ ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات اور سرٹیفیکٹ دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں