پشاورمیں خواجہ سراوں کا ساتھی کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ

خواجہ سراؤں نے ساتھی کی لاش سڑک پر رکھ کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ، حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی

بدھ 25 مئی 2016 20:33

پشاورمیں خواجہ سراوں کا ساتھی کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پشاورمیں خواجہ سراوں نے اپنے ساتھی کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتارکامطالبہ کردیا ۔ بدھ کے روز تھانہ فقیر آباد کے سامنے خواجہ سراوں کی بڑی تعد اد جمع ہوئی اور ہلاک ہونے والے اپنے ساتھی کی لاش سڑک پر رکھ کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر خواجہ سراوں کا کہناتھا کہ حکومت ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے خواجہ سراوں نے تھانے کے سامنے اپنے مقتول ساتھی علی شاہ کی لاش رکھ کر سینہ کوبی کی ۔

(جاری ہے)

شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ مظاہرے کے قیادت کر رہی تھی بعد ازاں اے ایس پی فقیر آباد اور خواجہ سراوں کے درمیان مذاکرات ہوئے ایس پی سٹی کی جانب سے ملزمان کو اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرنے کی یقین دھانی کے بعد خواجہ سرا ساتھی کی لاش لے گئے شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے کہا کہ اگر حکومت نے خواجہ سراوں کو تحفظ فراہم نہ کیا اور اڑتالیس گھنٹوں میں ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو پورے صوبے میں احتجاج کریں گے واضح رہے کہ چند روز قبل تھانہ فقیر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا علی شاہ کوزخمی کیا تھا جو دو روز تک لیڈی ریڈنگ میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں