قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے اداروں کا استحکام اولین ترجیح ہے،پرویزخٹک
حق دار کو اس کے حقوق کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائینگے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
بدھ 25 مئی 2016 20:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے اداروں کا استحکام اور سازگار ماحول کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے تا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پراونشیل مینجمنٹ سروس کے افسروں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی مینجمنٹ سروسز کے افسروں نے مطالبات کی منظوری اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ اد اکیا۔(جاری ہے)
انہوں نے صوبائی حکومت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے کرادار کو سراہا۔
وفد نے یقین دلایا کہ پی ایم ایس آفیسرز صوبے میں بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خدمت کے جذبے سے سرشار افسران کو صوبے کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ کمیٹی کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حق دار کو اس کے حقوق کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پی ایم ایس افسران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤ کی سربراہی میں صوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان کے مسائل کے حل کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کمیٹی اور پی ایم ایس افسروں کے درمیان طے پانے والے تمام فیصلوں کو رپورٹ کی شکل میں پیش کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی تا کہ افسران اطمینان کے ساتھ کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت روایتی نہیں بلکہ تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی، اداروں کی بحالی اور بلا امتیاز انسانی خدمات موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی سے ناانصافی اور حق تلفی کو ہر گز اجازت نہیں دے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس حکومت نے سب سے پہلے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے انہیں عوام کے تابع بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ایم ایس افسران حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پیشہ ورانہ تعاون یقینی بنائیں گے تا کہ غریب عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ اور صوبے کی ترقی ممکن ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سابق وزرائے اعلیٰ سے پی ایس سمیت پروٹوکول واپس لے لیا گیا
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی 15 مئی تک ضمانت میں توسیع
پشاور میں مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 31 نانبائی گرفتار
وزیراعلی کی ہدایت پر بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں جاری، امدادی سامان روانہ
پشاور، 17 اپریل تا 21 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگئوئی
نوشہرہ نے اگلے 48گھنٹوں کیلے درمیانی درجے سے ہائی لیول سیلابی صورتحال کی الرٹ جاری
پشاور،برساتی پانی کے پیش نظر ریسکیو1122 کی ٹیمیں تیرے پایاں پل،سخی پل جمعہ خان کلے،بڈھنی پل، باچا خان ..
سوات میں بارش اور سیلاب کے باعث متعدد بجلی کے کھمبے گر گئے، ترجمان پیسکو
متاثرین کی خدمت اولین ترجیح ہے،سیلاب زدگان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہیں،میئرپشاور
صوبہ بھر میں قائم پناہ گاہوں میں ماہ مقدس رمضان کے دوران 15844 افراد نے رات گزاری،مشال اعظم یوسفزئی
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ..
ایم این اے علی خان جدون کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کیویز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آ گئی
-
حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو 8فروری کو اکثریت نہیں لینے دی گئی
-
بارہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار
-
خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کی علی امین گنڈا پور کی سرکار بھی پیروی کر رہی ہی: عظمیٰ بخاری
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی
-
شیخوپورہ میں 5سیٹوں کے رزلٹ کو مینیج کرنے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا
-
پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہے گوہر اعجاز
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ، باہمی فائدے کے لیے متعدد شعبوں میں وسیع تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا
-
حکومت کا اہم تعیناتیوں کے لیے عمر کی حد 65سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ میں جنگ بندی کے فوری نفاذ، انسانی امدادی راہداری کھولنے اور بڑے انسانی بحران کو روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
-
نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے جاتی عمرہ فارمزکے باہر اڈا پلاٹ چوک پہنچ گئے
-
ملت ایکسپریس واقعہ: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی موت حادثاتی قرار