پشاور میں دہشت گردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ ، 3 اہلکار شہید
تازہ ترین : 1

پشاور میں دہشت گردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ ، 3 اہلکار شہید

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء )پشاور میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ سے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے ،دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پتنگ چوک پرایف سی کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شرو ع کردی ۔

وقت اشاعت : 25/05/2016 - 18:04:47

اپنی رائے کا اظہار کریں