خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنے ہی پارٹی کے ناراض ایم ..
تازہ ترین : 1

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنے ہی پارٹی کے ناراض ایم پی اے سے الجھ پڑے

دونوں ممبران کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی حزب اختلاف نے جھگڑے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسمبلی ہال میں دھرنا بھی دیا پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے باغی رکن جاویدنسیم نے ارباب وسیم حیات کومبارکباددے ڈالی یہ بات پی ٹی آئی کے دوسرے رکن ارباب جہاندادکوبری لگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنے ہی پارٹی کے ناراض ایم پی اے سے الجھ پڑے۔دونوں ممبران کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ حزب اختلاف نے جھگڑے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسمبلی ہال میں دھرنا بھی دیا۔پیرکے روزخیبرپختونخوااسمبلی اجلاس کے آغاز میں حلقہ پی کے آٹھ سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار ارباب وسیم حیات نے رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایاجس پرپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے باغی رکن جاویدنسیم نے انہیں مبارکباددے ڈالی یہ بات پی ٹی آئی کے دوسرے رکن ارباب جہاندادکوبری لگی اورانہوں نے جاویدنسیم کی نشست پرجاکران سے الجھ پڑے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اس وقت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ارباب جہانداد اپنے ہی پارٹی کے ناراض ایم پی اے جاوید نسیم سے اس وقت الجھ پڑے جب ایوان میں پی کے آٹھ کے حوالے سے بحث جاری تھی۔دیگر ممبران نے بیچ بچاؤ تو کرالیا تاہم حزب اختلاف نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسمبلی فلور پر دھرنا دیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ جھگڑے کے بعد سپیکر نے اجلاس کی کاروائی پندرہ منٹ کے لیے موخر کردی ۔تاہم وزیر اعلی کے معان خصوصی نے اراکین کے درمیان تلخ کلامی کو معمول کی کاروائی قراردیا۔وقفے کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/05/2016 - 20:48:57

اپنی رائے کا اظہار کریں