نوشہرہ، پبی میں بچوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں فائرنگ،4 افراد جاں بحق

پیر 23 مئی 2016 13:23

پشاور۔23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) نوشہرہ میں بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے علاقے چوکی درب پبی میں سردار احمد اور رمدداد کے بچوں میں لڑائی کے معاملے پر دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے سردار احمد اس کی اہلیہ جان نثارہ ‘بیٹا زبیر ولد سردار علی جبکہ مخالف گروپ سے رمداد ولد سنگین خان جاں بحق جبکہ عمر ولد سردار علی زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں گئیں ہیں، جبکہ واقعہ کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں