تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے، سیدزربادشاہ

پیر 23 مئی 2016 13:20

پشاور۔23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) جنرل کونسلر سید زربادشاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا‘ نوجوان نسل کو ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کے حصول کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے روزصفہ سکول سسٹم زریاب کالونی کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر مذکورہ سکول کے پرنسپل فلک نیاز‘ حاجی شہریارقتاش خیل اوحامد خان بھی موجود تھے‘ انہوں نے اساتذہ پر زور دیاکہ وہ بچوں کی اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور تعلیمی روشنی معاشرے میں پھیلانے میں کرداراداکریں‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اور صحت کی مفت سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں