پشاور ‘ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک
تازہ ترین : 1

پشاور ‘ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی۔2016ء)صوبائی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا۔ بارودی جیکٹ پھٹنے سے دوخود کش حملہ آوراور ایک سہولت کار ہلاک ہو گیا۔پشاور کے علاقے ریگی میں خود کش جیکٹ پھٹنے سے موٹر سائیکل سوار 3 دہشتگردمارے گئے۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2خودکش بمبار اور ایک سہولت کار تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سواردہشتگرد خیبر ایجنسی سے ترگئی کے راستے پشاور داخل ہورہے تھے اور کسی اہم ہدف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔مارے جانے والے دہشتگردوں سے 9دستی بم اور ایک کلاشنکوف بھی ملی۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وقت اشاعت : 20/05/2016 - 13:12:48

اپنی رائے کا اظہار کریں