خیبر پختونخوا حکومت شدید گرمی کے پیش نظر فی الفور سکول بند کرنے کا اعلان کرے ‘ محمد عمران سالارزئی
جمعہ 20 مئی 2016 11:19
پشاور۔20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین نے خیبر پختونخوا حکومت سے سکولوں کے لئے گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے معصوم بچوں کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر شیڈول پر نظر ثانی کرتے ہوئے یکم جون کی بجائے آج سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے اس لئے خیبر پختونخوا حکومت کو بھی سکولوں کی تعطیلات کا اعلان کر دینا چاہئے ۔
یو سی حیات آباد کے نائب ناظم محمد عمران سالارزئی ‘ مسلم لیگ (ن) پشاور کے رہنما حاجی میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ اور جے آئی یوتھ ونگ کے رہنما ہارون لقمان آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 10سے15 روز چھٹیاں پہلے دے دینے سے بچوں کے تعلیمی سال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جبکہ بصورت دیگر ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے لہذا صوبائی حکومت کو صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور سکولوں کو بند کر دینا چاہئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز درگئی کے سکول میں 75 بچے گرمی کی شدت کے باعث بے ہوش ہو گئے تھے تاہم بروقت طبی امداد کے باعث ان کی جان بچ گئی لیکن اگر صوبائی حکومت نے سکول بند نہ کئے تو بچوں کی قیمتی جانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تھیلی سیمیا روک تھام ‘ حکومت اقدامات تیز کرے ‘ ڈاکٹر شہزاد
قبائلی اضلاع میں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے فاؤنڈیشن نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،عین اللہ
پی ٹی آئی ایم این اے آصف خان کے گھر پر گذشتہ روز حملے کا واقعہ
پی ٹی آئی کے مغوی کارکن اور سوشل میڈیاایکٹوسٹ کامران خان اپنے گھر پہنچ گئے
خیبرپختونخواحکومت نے صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کی تیاری کرلی
خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والدین کی ..
مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق
معیشت و معاشرت پر اجتماعی میثاق ناگزیر ہے ‘ فائق شاہ
فیصل کریم کنڈی کی گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بابائے قوم ؒ کے مزار پر حاضری،فاتحہ خوانی ،پھولوں کی ..
خیبرپختونخوا کے بزرگ شہریوں کی سہولت و آسانی اور ان کے وقار و احترام کی خاطرحکومت خیبرپختونخوا کا انقلابی ..
خصوصی بچے معاشرے اور حکومت کی توجہ کے سب سے زیادہ مستحق ہیں،مشال یوسفزئی
تاریخی دھاندلی پر بھر پوراحتجاج کریں گے،سینیٹر مولانا عطاء الرحمن
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا