موجودہ نظام کے اندر ہی انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ
تازہ ترین : 1

موجودہ نظام کے اندر ہی انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ

ہمارا بنیادی مقصد عوام کوسستا انصاف فراہم کرنا ہے،ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب سے خطاب

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی۔2016ء)پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے اندر ہی انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے،بنچ اوربارایک سسٹم کے دوجز ہے ۔پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل کاکہنا تھا کہ بنچ اوربارایک سسٹم کے دوجز ہے، بنچ اورباردونوں کومل کرکام کرناہوگا، عوام کوسستا انصاف دینے کیلئے ججز اوروکلاء مل کرکام کریں، چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کوسستا انصاف فراہم کرنا ہے، موجودہ نظام کے اندر ہی انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/05/2016 - 22:46:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں