پشاورکے علاقہ سربند میں مختلف واقعات میں دو افرادکوفائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعرات 19 مئی 2016 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پشاورکے علاقہ سربند میں مختلف واقعات میں دو افرادکوفائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے پہلے واقعہ شہید آباد کے علاقہ میں پیش آیا جس میں امداد خان سکنہ شہید آباد نواں کلے نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ رات اس کا21سالہ بیٹا عاقل خان گھر سے لاپتہ ہوا تھا تاہم رات بھر تلاش کرنے پر بھی کوئی معلومات حاصل نہ ہوسکی جبکہ اگلے روزصبح اطلاع ملی کہ اسے جائیداد کے تنازعہ پر گلاب اورگل حسین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے اور نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے دریں اثناء مویشیوں کے تنازعہ پر امین جان ولد صدیق ساکن پشتہ خرہ نے تکرار کے بعد طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 20سالہ باچا ولد گلاب خان سکنہ سربند موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا دونوں واقعات میں ملوث ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے تاہم پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں