خطے میں امن کے لئے افغانستان اور پاکستان کے مابین باہمی اعتماد کے فضا کی بحالی ناگزیر ہے،سکندرشیرپاؤ
اعتماد سازی کا عمل آگے بڑھے گا تو طور خم بارڈر کی حالیہ بندش جیسے واقعات کا اعادہ نہیں ہو گا ،سینئروزیرخیبرپختونخوا
بدھ 18 مئی 2016 19:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر اورقومی وطن پارٹی کے صوبائی صدرسکندر حیات شیر پاؤ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لئے افغانستان اور پاکستان کے مابین باہمی اعتماد کے فضا کی بحالی اور امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔اعتماد سازی کا عمل آگے بڑھے گا تو طور خم بارڈر کی حالیہ بندش جیسے واقعات کا اعادہ نہیں ہو گا ۔
انہوں نے اپنی جماعت کے موقف کو دہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں مردم شماری جلد از جلد کرائی جائے۔ وہ تخت بھائی پریس کلب میں نیبر ہوڈ کونسل دامن کوہ ون کے ناظم اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شیر زمین خان کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر پارٹی کے رہنما ظہور خان ،سعداﷲ خان مہمند،عبدالخالق تاوانی،شاہد انور اور دیگر بھی موجود تھے۔
سکندر حیات شیر پاؤ نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا محورپختون قوم کی ترقی اورخوشحالی ہے اور اس مقصد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے صوبائی سطح پر بلائی گئی اے پی سی میں وفاق سے فوری طور پر مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ مردم شماری میں تاخیر سے چھوٹے صوبے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدات میں صوبے کا جائز حق دے ۔سکندر شیر پاؤ نے تحت بھائی فلائی اوور کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ہماری این ایچ اے حکام سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے یقین دہائی کرائی ہے کہ یہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ فوکس سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں اور طالب علموں کے وظائف کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائیگا۔پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر اس کے لئے ٹی او آرزبنا کر تحقیقات کے عمل کو آگے بڑھائے تاہم تحقیقات سے پہلے کسی کومورد الزام ٹھہرانا قریں انصاف نہیں ۔سکندر حیات شیرپاؤ نے پارٹی میں شمولیت پر ناظم شیر زمین خان اور انکے ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انکی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا ..
پشاور،قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت