سپورٹس فار پیس فیسٹول، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن مقابلے اختتام پذیر

بدھ 18 مئی 2016 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) سپورٹس فار پیس ہیلتھ اینڈ انٹر ٹینمنت فیسٹول 2016 کے سلسلے میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیر ہوگئے بیڈمنٹن کا ٹائٹل خیبرزلمے نے نیو آبادی جمرود کلب کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ،ٹیبل ٹینس میں لنڈی کوتل کلب کے روح الله نے جمرود کلب کے کاشف کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سنٹر ممتاز خان ، ایجنسی سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری ، ایونٹ منیجر فاٹا سپورٹس بورڈ ایوب خان ، رسہ کشی ایسوسی ایشن فاٹا کے سیکرٹری خالد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں ایجنسی سپورٹس منیجر خیبرایجنسی کے تعاون سے سپورٹس فار پیس ہیلتھ اینڈ انٹر ٹینمنٹ 2016 کے سلسلے میں منعقدہ ٹیبل ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جس میں ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل لنڈی کوتل کلب جبکہ بیڈمنٹن میں خیبرزلمے نے ٹرافی اپنے نام کی ۔

(جاری ہے)

ٹیبل ٹینس کے فائنل میں لنڈی کوتل کلب کے روح الله نے جمرود کلب کے کاشف کو 11-7,11-9 اور11-4 سے شکست دی جبکہ بیڈمنٹن فائنل میں خیبرزلمے نے نیو آبادی کلب جمرود کو دو ایک سے ہرایا ، پہلے سنگل میں نیو آباد جمرود کلب کے جہاد نے آصف کو دو صفر ، ڈبل میں خیبرزلمے کے آصف اور فیضان نے احسان اور جہاد کو 2-1 جبکہ آخری سنگل میں خیبرزلمے کے محمد فیضان نے احسان کو دو صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوس ایشن کے صدر شاہد خان شنواری نے کہا کہ فاٹا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن اہم رول ادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ نیشنل وانٹر نیشنل سطح پر فاٹا کے نوجوانوں میں ملک وقوم کانام روشن کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں