پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید ‘ 14 زخمی‘پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن
بدھ 18 مئی 2016 12:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دو دھماکوں میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے، پہلے بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس اہلکار ، اہل ِ علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں کہ یک دم دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
کل 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے اور سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پہلے ہی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائیوقوعہ کی سرچنگ شروع کردی ہے جبکہ پشاور کے دیگر علاقوں سے بھی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے اور دونوں دھماکوں میں 4,4 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد کی تلاش کردی ہےپشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات، ماموں کی وفات پر ..
وزیر صحت کیساتھ عالمی ادارہ صحت کے پشاور آفس کے وفد کی ملاقات
پشاور تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی اسلحہ سمگلروں کے خلاف کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار، اسلحہ ایمونیشن ..
مشیر سیاحت کا تبدیل شدہ افسران کے پاس موجود سرکاری گاڑیاں اور دیگر سازوسامان واپس نہ کرنے پر اظہار برہمی
وزیر صحت قاسم علی شاہ کی سربراہی میں ای پی آئی اور پی ای آئی کے تحت ریچنگ دی ان ریچ کے عنوان سے اجلاس کا ..
صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کے مواقع پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے، محمد سجاد بارکوال
پشاور، وزیر مواصلات شکیل احمد نے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں مبینہ غفلت پر رپورٹ طلب کر لی
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
خیبر پختونخوا ،مستحق افراد کیلئے عید پیکیج کی منظوری
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کاروائی،پتنگ فروشی پر درجنوں دکانیں سیل
پشاور انتظامیہ نے مضر صحت گوشت نہر میں پھینک دیا، قصائیوں نے پھر پکڑ لیا
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی