وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی پشاور دھماکوں مذمت، زخمیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی پشاور دھماکوں مذمت، زخمیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء): پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔ پشاور میں دھماکوں پر وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے مذمت کا اظہار کیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے عزائم متزلزل نہیں ہو سکتے۔ وزیر اعلیٰ نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/05/2016 - 11:02:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں