پشاور،شعبہ تعلیم میں صوبائی حکومت کے اصلاحاتی عمل کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، مشتاق احمد غنی
منگل 17 مئی 2016 21:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے شعبہ تعلیم میں اٹھائے جانے والے اصلاحاتی عمل کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ماضی میں استاد بچوں کی حاضری چیک کرتا تھا آج ہم بائیو میٹرک اور مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے استاد کی حاضری چیک کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کو یہ اعزز حاصل ہے کہ پہلی بار ایک خودمختار اور ملک کے بہترین ماہرین تعلیم پر مشتمل اکیڈیمک سرچ کمیٹی کے ذریعے صوبہ کی اعلیٰ جامعات میں بغیر کسی سیاسی دباؤ کے وائس چانسلرز کی تقرری کا عمل مکمل کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے منگل کے روز ملک کے ایک بڑے میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
ایجوکیشن ایکسپو میں صوبہ کی تمام اعلیٰ جامعات کی جانب سے 37کے قریب اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں سٹوڈنٹس کو مختلف ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کے لئے رہنمائی کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ڈگری پروگرامز کی اہمیت و افادیت سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔
اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات نے مختلف جامعات کی جانب سے لگائے جانے والے اسٹالز کا معائنہ کیا اور یونیورسٹیز میں جاری مختلف ڈگری پروگرامز سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف جامعات کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے انہیں اپنا کام مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو یونیورسٹیز میں ریسرچ اور فنی تحقیق سے متعلق آگاہی حاصل ہو سکے جس سے طلباء کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی معاشی حالت بھی بہتر ہو سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ ایک ہی پلیٹ فارم پر تعلیم کے فروغ ، مختلف یونیورسٹیز کی کارکردگی اور ڈگری پروگرامز سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لئے ایسی شاندار تقریبات کا انعقاد قابل تعریف ہے۔ملک بھر میں باالخصوص خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ میں ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر انہیں دلی مسرت ہوئی ہے کیوں کہ اس تقریب میں ہمارے صوبے کے بچوں اور بچیوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام یونیورسٹیوں سے متعلق ان کی رہنمائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت پارٹی چئیرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق انسانی وسائل پر توجہ دے رہی ہے اور ہمارا میگا پراجیکٹ شعبہ تعلیم ہے جس پر ہم نے بر سر اقتدار آتے ہی ایمرجنسی نافذ کی اور اﷲ کا شکر ہے کہ آج تعلیمی اداروں کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی اطلاعات نے ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر انتظامیہ اراکین میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نشے سے پاک پشاور مہم دوبارہ آغاز ‘ سفارشات مرتب
وزیراعلیٰ گنڈاپور اور ترجمان فلاپ فلم کے سواء کچھ نہیں،اختیار ولی
پشاور،حکمر انوں کی نا اہلی ‘ باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی
بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ‘ امجد آفریدی
پی بی ایف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت بروز بدھ پشاورمیں ہاؤسنگ ..
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت پشاورمیں ہاؤسنگ اتھارٹی ..
ضم شدہ اضلاع کو دیگر بندوبستی اضلاع کے ہم پلہ بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،عدنان قادری
لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی
ضلع دیربالا میں 29 اپریل سے شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونیوالے سڑکوں کو کلیئر کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم