پشاور،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،انسداد منشیات کے صوبے بھر کے دفاتر 30جون2016تک ہفتے ..
تازہ ترین : 1

پشاور،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،انسداد منشیات کے صوبے بھر کے دفاتر 30جون2016تک ہفتے اور گزیٹڈ تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی۔2016ء)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور انسداد منشیات کے صوبے بھر کے دفاتر 30جون2016تک ہفتے اور گزیٹڈ تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے۔ ٹیکس ادا کرنے والوں کی سہولت اور ریونیو اہداف کے حصول کویقینی بنانے کے لئے مجاز حکام نے حکم دیا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور انسداد منشیات کے صوبے بھر کے دفاتر فوری طور پر 30جون2016تک ہفتے اور گزیٹڈ تعطیلات کے دوران بھی صبح آٹھ بجے سے چار بجے شام تک کھلے رہیں گے۔

ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکارٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈدفاتر اور عملے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات کار پر سختی سے عمل کریں اور ریونیو اہداف کے حصول کیلئے مربوط کاوشیں کرے۔ اس امرکا اعلان ایکسائز ٹیکسیشن اینڈنارکارٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 21:42:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں