پشاور، متھرا میں اصحاب بابا روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل ..
تازہ ترین : 1

پشاور، متھرا میں اصحاب بابا روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک جوان سال لڑکا جاں بحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی۔2016ء)پشاور کے مضافاتی علاقہ متھرا میں اصحاب بابا روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک جوان سال لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے غفلت کا مرتکب ڈرائیور وقوعہ کے بعد فرار ہونے ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے عبد الشکور ولد محمد یوسف ساکن برب سٹاپ گڑھی فاضل نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ موٹرسائیکل پر اپنی دوست سلمان ولد حسین شاہ کے ہمراہ مزدوری کیلئے پشاور جارہا تھا کہ راستہ میں چارپریزہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ دنوں سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعد ازاں مجروح سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ وقوعہ کے بعد نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 20:27:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں