وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کورین سفیر ڈاکٹر سانگ جانگ ہوان کی الوداعی ملاقات

سیاحت ، سمال انڈسٹریز اور زراعت سمیت کئی اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال

منگل 17 مئی 2016 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) کوریا کے سفیر ڈاکٹر سانگ جانگ ہوان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں الوداعی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالات کیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان بھی ملاقات کے دوران موجود تھے ملاقات کے دوران سیاحت ، سمال انڈسٹریز اور زراعت سمیت کئی اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

(جاری ہے)

کوریا کے سفیر نے گندھار ا ثقافت کو پاکستان اور کوریا کے درمیان تعلقات کی بہتری کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اسکے مزید فروغ پر زور دیا اور اس سلسلے میں کوریا کی حکومت کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا کوریا کے سفیر نے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی روابط کو مضبوط تر بنانے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور کہاکہ خیبرپختونخو ا اور کوریا کے درمیان بہت سی چیزوں میں اشتراک پایا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ گندھارا ثقافت کی کوریا میں نمائش سے عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت شناخت ظاہرکرنے میں مد د مل رہی ہے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی اور دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے کو ریا کے سفیرکے خیالات کو سراہا انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھانے کی یقین دہانی کرائی وزیراعلیٰ نے مذکورہ مقاصد کے حصول کیلئے دونوں حکومتوں کے باہمی روابط کے تسلسل کو ناگزیر قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں