اپوزیشن کاایجنڈااحتساب نہیں،ملک میں افراتفری پھیلاکر ترقی کے سفرکوڈی ریل کرناہے جوممکن نہیں،انجینئرامیرمقام

عوام نے وزیراعظم کو 2018تک بھاری مینڈیٹ دیاکسی اپوزیشن لیڈرنے نہیں،اپوزیشن پارلیمنٹ میں موقف پیش کرنیکی بجائے بھاگ گئی ، مشیر وزیراعظم

منگل 17 مئی 2016 20:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اپوزیشن کاایجنڈااحتساب نہیں بلکہ ملک میں افراتفری پھیلاکر ترقی کے سفرکوڈی ریل کرناہے جوکبھی بھی ممکن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے محب الوطن عوام نے وزیراعظم نوازشریف کو 2018تک بھاری مینڈیٹ دیاہے کسی اپوزیشن لیڈرنے نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کااصل چہرہ عوام کے سامنے آشکارہ ہوگیا ، پارلیمنٹ میں اپناموقف پیش کرنیکی بجائے پارلیمنٹ سے بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم 20مئی بروزجمعہ نوازشریف کڈنی ہسپتال کاباقاعدہ افتتاح کرینگے سمیت ملاکنڈڈویژن کے مزیدتعمیروترقی کیلئے اہم اعلانات کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سنگوٹہ میںPK-80اورPK-81کے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پارٹی ورکروں سے قیموس خان،قوی خان،صادق عزیز باچا،ارشادخان،آفرین خان،سرورخان اوردیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ سوات میں نوازشریف کاجلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگاجس کی تیار کیلئے ملاکنڈڈویژن عوام کئی دنوں سے پہلے تیاری کررہے ہیں جووزیراعظم نوازشریف سے محبت کابرملااظہارہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں