پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ‘25مشتبہ افراد گرفتار

منگل 17 مئی 2016 14:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) پشاورپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا اطلاعات کے مطابق پشاور میں لیڈیز پولیس کی مدد سے تقریبادو سوگھروں کو چیک کیاگیا ‘پولیس کے مطابق سرچ آپریشن پھندو، جمیل چوک ، کرسچن کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے 2سو گھروں کو چیک کیاگیا۔ ڈبل سواری پرعائد پابندی کی خلاف ورزی پر 8 مقدمات بھی درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں