نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں شروع ہو گیا
تازہ ترین : 1
نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں شروع ..

نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں شروع ہو گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی نے کہا کہ نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عادل خان سوئمنگ پول قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے ان تمام کھلاڑیوں جنہوں نے پچھلے سال ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا تھا تمام کھلاڑی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ باقاعدہ سوئمنگ ٹریننگ کیمپ کیلئے عادل خان سوئمنگ پول جو کہ پشاور سٹیڈیم میں ہے روزانہ کے بنیاد پر شامل پانچ بجے ٹریننگ کیمپ شروع ہوگا تمام بچوں ٹریننگ میں دوبارہ آنے کو کہاگیا ہے اور شام پانچ بجے سوئمنگ پول پر سینئر کوچ اسد خان اور موبین خان اور عبدالرحمان سے رابطہ کرلیں تاکہ مزید ٹریننگ کو آگے بڑھایا جائے اور آنے والے دنوں میں نیشنل جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ کراچی میں منعقد ہوگی اس کے لئے بھی نہایت اچھی ٹریننگ کی ضرورت ہوگی اور ریگولر بچوں کو ٹیم کے لئے چناؤ ہوگا لہٰذا تمام سینئر اور جونیئر سوئمنگ کے بچوں کو مدعو کیاجاتا ہے رمضان کے بعد تمام سکولوں کے بچوں کے مابین مقابلے بھی ہونگے ۔

۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2016 - 18:47:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں