بین الاقوامی محققین اور ماہرین آرکیالوجی کا ٹیکسلا میوزیم کا دورہ

پیر 16 مئی 2016 15:31

پشاور۔16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس میں بیرون ممالک سے آیا ہوئے وفد نے ٹیکسلا میوزیم میں موجود تاریخی آثار قدیمہ ،نوادرات ، بدھ مت کے کھنڈرات اور دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کیا ، وفد میں بین الاقوامی ، محققین ، مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، طالب علم اور ماہرین شامل ہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کھیل ، آثار قدیمہ ، میوزیم و امور نوجوانان طارق خان ، ڈپٹی سیکرٹری عادل صافی ، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد ، ایم ڈی ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ وفد کو ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے بین الاقوامی وفد کو دنیا کے تاریخی ٹیکسلا میوزیم پر مکمل بریفنگ دی جبکہ اسکے بعد وفد نے اپنی مذہبی عبادات کیلئے اپنی عبادت گاہوں کا رخ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالصمد نے کہاکہ یہ صو بہ تا ریخی ا ٓثار قدیمہ اور عمار ات و جگہو ں کی وجہ سے کا فی اہم ہے جہاں پر صد یو ں پر انی آثار مو جو د ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک جا مع حکمت عملی کے تحت صو بے بھر میں تار یخی و ر ثے کے تحفظ کے ا قدا مات کئے جارہے ہیں ا س کے علاوہ آثار قدیمہ اور تار یخی مقا مات کو جد ید طر یقوں محفو ظ وبہتر بنا نے کے حو الے سے کام تیز ی سے جا ری ہے ۔ مو جو دہ صو با ئی حکو مت آرکیالو جیکل و رثے کے تحفظ و بہتر ی کیلئے کو شا ں ہے اس ضمن میں محکمہ میں متعد د اقدا ما ت کئے ہیں تا کہ اس قدیم اور پر انے آثار قد یمہ کو محفو ظ اور تحفظ کو ہر ممکن یقین بنا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں