پشاور ‘ فقیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹرجاں بحق

پیر 16 مئی 2016 14:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) فقیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹرجاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹرگھرسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا جسے راستے میں فقیر آباد کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈاکٹر کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کے ساتھ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کرنے شروع کردئیے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں