مسلم لیگ(ن) ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کامیاب ہوئی‘ جاوید ظفر جھگڑا
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ(ن) ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کامیاب ہوئی‘ جاوید ظفر جھگڑا

پشاور۔ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مئی۔2016ء )مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے رہنما جاوید ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے منشور میں پاکستانی عوام کی خدمت اورترقی شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کی دیہی علاقوں میں جہاں صوبائی حکومت نے نظرانداز کیاوہاں پرمسلم لیگ(ن) کے رہنماکام کرینگے اور عوام کی خدمت مسلم لیگ(ن)کا مشن ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسی وجہ سے پی کے آٹھ کے عوام نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما ارباب وسیم حیات کے حق میں فیصلہ کیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ہرعلاقے کے عوامی مسائل ان کی دہلیزپر حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے الیکشن میں خیبرپختونخوامیں مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/05/2016 - 11:37:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں