پیپلزپارٹی کے رہنماء ضمنی انتخابات میں دھاندلی کاالزام لگاکرزرداری سے لئے گئے ڈالروں کو ہضم کرناچاہتے ہیں،امیرمقام
حالیہ ضمنی انتخابات میں اگردھاندلی یاپری پول ریگنگ ہوئی ہے تووہ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے کی ہے کس کارکردگی کے بل بوتے پرپیپلزپارٹی الیکشن جیتنے کی خوشی میں تھی،دیرکی کامیابی بھی ہماری مرہون منت تھی پی پی کے تمام الزامات مستردکرتاہوں، پی کے8 کے باشعورعوام نے پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی عوام کش پالیسیوں کوبیلٹ پیپرزکے ذریعے مستردکردیا،پریس کانفرنس
ہفتہ 14 مئی 2016 20:12
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بعض رہنماPK-8کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کاالزام لگاکر زرداری صاحب سے لئے گئے ڈالروں کو ہضم کرناچاہتے ہیں،حالیہ ضمنی انتخابات میں اگردھاندلی یاپری پول ریگنگ ہوئی ہے تووہ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے جعلی کارڈزبنواکرPK-8کے مکینوں میں ایڈوانس پانچ پانچ سو روپے بھی تقسیم کئے جبکہ باقی پیسوں کاالیکشن کے بعددینے کابھی وعدہ کیاگیاجوخودکسی بڑی دھاندلی سے کم نہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے جعلی کارڈفراہم کرنے کے بعدبھی پیپلزپارٹی اپنے امیدوارکونہ جیتواسکی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن ہارنے کے بعدپیپلزپارٹی قائدین اپنی کوتاہیاں چھپانے کیلئے بے بنیادبہانے تلاش کررہے ہیں،اپنی قائدین کی طرف سے ڈانٹنے پرپیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت الزام تراشی پراترآئی ہے،زرداری صاحب کوچاہئے اپنے پارٹی رہنماؤں کااحتساب کریں۔
انہوں نے کہاکہ کس کارکردگی کے بل بوتے پرپیپلزپارٹی الیکشن جیتنے کی خوشی میں تھی،پیپلزپارٹی اگردیرمیں بھی کامیاب ہوئی تووہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سنگوٹہ ہاؤس میں ہفتہ کے روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن عملے ،صوبائی حکومت کی ماتحت انتظامیہ وپولیس وفوج کی نگرانی میں ہوئے ،الزام تراشی کرنیوالے الزامات کی بجائے اپنی کارکردگی اورنااہلی کاروناروئیں،پیپلزپارٹی کے مطالبے پررات کودوبارہ گنتی کی گئی جسکے بعدپیپلزپارٹی کے قائدین نے الیکشن کمیشن کوبھی خراج تحسین پیش کی اورPML-Nمنتخب امیدوارکوجیتنے پرمبارکبادبھی دی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے تمام الزامات مستردکرتاہوں، PK-8 کے باشعورعوام نے پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی عوام کش پالیسیوں کوبیلٹ پیپرزکے ذریعے مستردکردیااورمحمدنوازشریف،انکی ٹیم اورPML-Nکی پالیسیوں پر اعتمادکااظہارکیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرابھائی ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ کئی دن نہیں بلکہ پورامہینہ پشاورمیں موجودرہے اورہمارے قائدمحمدنوازشریف کے پیغام اوروژن کوگھر گھر پہنچایا،مجھے صرف حلقہPK-8کے راستہ سے گزرنے پرالیکشن کمیشن نے نوٹس بجھوایا،ہم ریاستی اداروں کی قدرکرتے ہیں خودبنفس نفیس الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسرکے روبرو حاضرہوا۔انہوں نے کہاکہ ہم سیاست عبادت سمجھ کرتے ہیں،ہمارانصب العین عوامی خدمت ہے اورانشاء اللہ جیت کایہ سلسلہ 2018کے انتخابات اوراسکے بعد بھی جاری رہیگا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمشنر پشاورنے پولیو قطروں سے انکاری والدین 800 سرکاری اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کر ..
لوگوں کو بلا معاوضہ اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ایڈوائزر وفاقی محتسب
گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات،کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی
وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ کا مردان میڈیکل کمپلکس کا دورہ
یوای ٹی پشاورمیں بائیو گیس ٹیکنالوجی کے موضوع پرقومی کانفرنس کا انعقاد
انسداد پولیو مہم، مردان میں 2 سے 6 مئی تک ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں،اسلحہ کی نمائش پر پابندی ..
یورین کلچر ٹسٹ کے چارجز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی معلومات بے بنیاد اور غلط ہیں، انتظامیہ ..
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گی
صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
پاک چین دوستی ہم سب کے لئے باعث فخر ہے
باڑہ، شلوبر شین ڈھنڈ میں کمرہ منہدم ہونے سے 2 افراد شدید زخمی
خیبر، جمرود پولیس کی کارروائی، پیدل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم