بہتر پالیسیوں باعث پی کے 8کے عوام نے وزیراعظم پر اعتماد کیا ،صوبائی حکومت کے اعلانات کے باوجود مسلم لیگ(ن ) کا امیدوار کامیاب ہوا، خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری اورکرپشن عروج پر ہے،پی ٹی آئی نے کے پی کے میں ناکام طرز حکمرانی کی مثال قائم کردی،پی کے 8کا الیکشن مسلم لیگ(ن) اورپی ٹی آئی کی کارکردگی کا امتحان تھا ،وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی تقدیر بدل رہی ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی خوشحالی کی بنیادہے،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے2018میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائیگی

مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ کی پریس کانفرنس

ہفتہ 14 مئی 2016 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی بہتر پالیسیوں اورکارکردگی کے باعث پی کے 8کے عوام نے وزیراعظم پر اعتماد کیا اورپی کے8کے عوام نے نوازشریف کی پالیسیوں کو ووٹ دیاہے،صوبائی حکومت کے اعلانات کے باوجود مسلم لیگ(ن ) کا امیدوار کامیاب ہوا،کے پی کے میں بھتہ خوری اورکرپشن عروج پر ہے،پی ٹی آئی نے کے پی کے میں ناکام طرز حکمرانی کی مثال قائم کردی،وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی تقدیر بدل رہی ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی خوشحالی کی بنیادہے،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے2018میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائیگی،پی کے 8کا الیکشن مسلم لیگ(ن) اورپی ٹی آئی کی کارکردگی کا امتحان تھا۔

ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر صابر شاہ نے کہا کہ کارکردگی کے باعث پی کے 8کے عوام نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اوروزیراعظم کی بہتر پالیسیوں کو ووٹ دیاہے،صوبائی حکومت نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کیں ہیں،صوبائی حکومت کے اعلانات کے باوجود مسلم لیگ ن کا امیدوار کا میاب ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات ایسے وقت پر ہوئے جب وفاقی اورصوبائی حکومت کی کارکردگی سامنے تھی،پی کے 8کا الیکشن مسلم لیگ(ن)اور(پی ٹی آئی)کی کارکردگی کا امتحان تھا،2013میں عددی برتری کے باوجود تحریک انصاف بنانے کے قابل نہ تھی،مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے عددی مینڈیٹ کا احترام کیا اور بنوں جلسے میں عمران خان کو جواب مل گیا کہ پولیس کا نظام بہتر نہیں ہوا۔

صابر شاہ نے کہا کہ بنوں کے عوام نے بتایا کہ صوبے میں کرپشن ختم نہیں ہوئی اورعمران خان کو سکولوں کی حالت کے سوال پر بھی عوام نے نفی میں جواب دیا،محکمہ صحت کے ملازمین بھی اپنے حقوق کیلئے آوازبلند کررہے ہیں،وزیراعظم نوازشریف نے دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب آپریشن شروع کیا،پی ٹی آئی کے دور میں لوگ عدم تحفظ کے باعث صوبے سے ہجرت کررہے ہیں،بڑی تعداد میں لوگ کے پی کے چھوڑ کر پنجاب میں آباد ہوگئے ہیں،پی ٹی آئی نے کے پی کے میں ناکام طرز حکمرانی کی مثال قائم کردی جسکی وجہ سے کرپشن اوربھتہ خوری عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے،توانائی بحران مسلم لیگ ن کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے2018میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائیگی،بلوچستان کے حالات خراب تھے اب وہاں پاکستان کا جھنڈا لہرارہاہے،مسلم لیگ ن کی حکومت کی بدولت کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں،اقتصادی راہداری پاکستان کی خوشحالی کی بنیاد ہے۔

پیر صابر شاہ نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی تقدیر بدل رہی ہے،اقتصادی راہداری سے روزگار کے نئے مواقع اورخوشحال آئے گی،وزیراعظم نوازشریف عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے پرعزم ہیں،ملک بھر میں موڈیز کا جال بچھایا جارہاہے،وہ انقلاب ہے جو مسلم لیگ (ن) کی حکومت لارہی ہے،کے پی کے عوام نے نوازشریف کی کارکردگی کو پذیرائی دی ہے،مسلم لیگ ن 2018کے انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوگی۔(م ق)

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں