پشاور، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی انتخاب میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ..
تازہ ترین : 1

پشاور، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی انتخاب میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرطلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر دوربارہ نوٹس جاری کردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف بارہ مئی کے ضمنی انتخاب میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرطلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر مزید کاروائی کا نوٹس جاری کردیا،طلبی کے باوجود عمران خان حاضرنہیں ہورہے۔کپتان حاضر نہ ہوئے تو قانونی کاروائی کریں گے۔ضلعی الیکشن کمیشن نے بارہ مئی کوہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کرلی ،رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق بارہ مئی کو ہونے وال ضمنی الیکشن میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو طلب کیا گیا لیکن عمران خان طلبی کے باوجود مقررہ تاریخ 13مئی پرحاضرنہیں ہوئے،ڈی آر او کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان حاضر نہ ہوئے تو قانونی کاروائی کریں گے ،عمران خان پر پی کے8 کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔

وقت اشاعت : 14/05/2016 - 17:00:02

اپنی رائے کا اظہار کریں