ضلعی الیکشن کمشنر نے پی کے 8 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ کرنے پر عمران خان ..
تازہ ترین : 1

ضلعی الیکشن کمشنر نے پی کے 8 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ کرنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی۔2016ء) ضلعی الیکشن کمشنر نے پی کے 8 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ کرنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر نے کہاکہ پی کے 8 ضمنی انتخابات میں منعقد کیا جانے والا جلسہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھا۔عمران خان کو اس سلسلے میں 13 مئی کی صبح 11 بجے تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم وہ نہیں آئے جس پر انہیں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی الیکشن کمیشن نے رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ارسال کر دی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/05/2016 - 16:46:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں