پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
تازہ ترین : 1
پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے ..

پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء): پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما رحیم داد خان کا کہنا ہے کہ پی کے 8 ضمنی انتخاب کا نتیجہ ناقابل قبول ہے۔ رحیم داد خان نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کے خدشے سے آگاہ کر دیا تھا۔واضح رہے کہ پی کے 8 کی نشست مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر 12 مئی کو ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کروائی گئی۔ ضمنی انتخاب میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن ہی نے میدان مار لیا جس پر پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتیجہ تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/05/2016 - 12:46:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں