پشاور ‘فقیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ‘ ملزمان فرار

ہفتہ 14 مئی 2016 11:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) پشاور کے علاقے فقیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار فضل سبحان جاں بحق ہوگیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں شاہی باغ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر علی الصبح فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگ رہاہے۔ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا واقعہ رواں ہفتے کا دوسرا واقعہ ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں