پشاور کرنل طارق غفور کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

قتل کے احکامات افغانستان سے جاری کئے گئے تھے

جمعہ 13 مئی 2016 22:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) پشاور پولیس نے حساس ادارے کے کرنل کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا قتل کے احکامات افغانستان سے جاری کئے گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں 11 مارچ 2016ء کو نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے اچینی کے علاقہ میں کرنل طارق غفور پر فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی اور دو ملزمان امتیاز عرف فاروق اور حسین جان کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان افغانستان کی جیل میں قید تھے جہاں انہیں 10 لاکھ کے عوض کرنل طارق غفور کو قتل کرنے کا ٹارگٹ ملا۔ سربند پولیس نے قتل کی ایک اور واردات کا سراغ لگاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر نوجوان ابراہیم کو قتل کر کے نعش قبرستان میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے دونوں وارداتوں میں نامزد ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے تحت مزید تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں