پشاورپولیس کی کارروائی ،کرنل طارق غفور کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار

جمعہ 13 مئی 2016 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء)پشاورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرنل طارق غفور کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی حیات آباد حسن افضل کے مطابق کرنل طارق غفور کی کے قتل کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی جہاں پر کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو دس لاکھ روپے کے عوض ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ گرفتارملزم امتیاز کا تعلق خیبرایجنسی اور حسین جان کااچینی بالا سے ہے۔ اے ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم امتیاز نے کرنل غفور پر گولی چلائی۔واضح رہے کہ ملزمان نے گیارہ مارچ کو کرنل طارق غفور کو حیات آباد کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں