پی کے آٹھ پر( ن) لیگ کی کامیابی عوام کا محمد نوازشریف کی لیڈرشپ پر اعتماد ہے،امیر مقام

اپوزیشن جماعتوں کوکرپشن سے سروکارنہیں ،2018ء کے انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں،مشیر وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 مئی 2016 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ کہ پی کے آٹھ پر ن لیگ کی کامیابی عوام کا نوازشریف کے لیڈرشپ پر اعتماد ہے، اپوزیشن جماعتوں کوکرپشن سے سروکارنہیں دوہزار کے اٹھارہ کے انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں۔پشاور میں پی آٹھ پر ن لیگ کے کامیاب امیدوار ارباب وسیم حیات کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی کے آٹھ پر ضمنی انتخاب میں کامیابی ن لیگ کے مرحوم ایم پی اے اکبر حیات کی کارکردگی اور میاں محمد نواز شریف پر عوام کا اعتما د ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین جماعتیں مل کر بھی ن لیگ کو شکت نہ دیے سکیں تمام کی وکٹیں اڑا دیں۔ امیر مقام نے کہا کہ پی کے آٹھ پر ن لیگ کی کامیابی سے عمران خان کو واضح پیغام مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

۔ امیرمقام کا کہنا تھا بنک آف خیبرمعاملے پراشتہار شائع کیا گیاتاہم وزیر خزانہ بھی اورایم ڈی بنک آف خیبر بھی موجود ہیں،عمران خان بتائے معاملے کا کیا بنا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی وطن پارٹی کو کرپشن پر حکومت سے علیحدہ کیا اور کمیشن بنانے کے لیے قومی وطن پارٹی کے وزیر کو ہی سربراہ بنادیا۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مل کرنوازشریف کوگھربھیجنے کی بات نہیں کرسکتے،میاں نوازشریف کو عوام نے مینڈیڈ دیا ہے۔ اپوزیشن کو کرپشن سے کوئی سروکار نہیں انہیں دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن نے خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ امیرمقام نے کہا پیپلزپارٹی والے احتساب کی بات تو کرتے ہیں لیکن وہ آصف علی ذرادار ی کو بھی ذرا پاکستان لے آئیں۔ پی کے آٹھ پر مختلف امیدواروں کے الزامات بے بنیاد ہے رات گئے تک تمام پارٹیوں کے نمائندے اور امیدوار موجود تھے جبکہ پی پی پی کے امیدوار کہ اسرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی کرائی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں