پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کا احساس ہے اوراپنی مدت کے دوران ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت پسماندہ علاقوں کی محرومی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہواہے
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی کا شمولیتی جلسہ سے خطاب
جمعہ 13 مئی 2016 18:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کا احساس ہے اوراپنی مدت کے دوران ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت پسماندہ علاقوں کی محرومی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہواہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے۔
82 سوات کی یونین کونسل ٹال میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقے معروف سیاسی شخصیات میاں گل زین، احمد خان، محمد امین، میاں علیم جان، نصیب زادہ ،جاوید۔ مجیب ،شیر علی خان، ہارون الرشیداورعمرزادہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر امجد علی نے شامل ہونے والے ورکروں کو مبارکبادپیش کی اورامید ظاہر کی کہ علاقے کے عوام کی خدمت میں وہ اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور اورصوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی کی بدولت دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ انہیں عملی طورپر صوبے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے ۔ڈاکٹر امجد علی نے اس موقع پر پر مڈل سکول یوسی ٹال کو ہائیرسیکنڈری کادرجہ دینے کے لئے 9 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اپنے حلقہ کے دوردراز علاقوں کے مسائل کے حل کاوعدہ وہ بہرصورت پورا کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر 30 لاکھ روپے کی گرانٹ پر مشتمل آبنوشی سکیم ،گلی کوچوں کی پختگی کے لئے 40 لاکھ روپے اوربجلی کی سکیموں کے لئے 40 لاکھ روپے کی فراہمی کااعلان کیا ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے حلقہ کے ہر علاقے کا مہینے میں ایک دفعہ دورہ کرکے مسائل معلوم کریں گے اورانہیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ انہیں اپنے ورکروں اورعوام کے تعاون پر فخر ہے اور ان کے اعتماد کو وہ ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امریکہ کی جانب سے فرنٹیئر کور اور کے پی پولیس کے لئےایک ملین ڈالر کے منصوبے کا افتتاح
ساوتھ ایشین جونیئر ٹینس چیمپین شپ کے لیے پاکستان کی تین رکنی قومی ٹیم کااعلان
پختونخوا میں بدانتظامی اور دیگر بگڑتے معاملات / اے این پی کیصوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی ..
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے مشکور ہیں جنہوں نے سیلاب متاثرین کے دکھ درد کو اپنا سمجھا ،ْ حاجی زبیرعلی
خیبرپختونخواکے تمام سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز میں علاج معالجے تک فوری رسائی کیلئے ایگزیکٹو ہیلتھ ..
خواتین پولیس فورس کی استعداد کار اور حالات کار بہتر بنانے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے، آئی جی پولیس
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رواں ہفتے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان
پشاور ہائیکورٹ میں 9 مئی مقدمات میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ دفعات شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت
عوام کے جان و مال اور سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کمانڈنٹ سپیشل سکیورٹی ..
بچوں کو تعلیم کی فراہمی و سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں واپس لانے کیلئے ضم شدہ اضلاع ایجوکیشن فاؤنڈیشن ..
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈے کیئرسینٹرکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل اسکریننگ کی ہدایت
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
-
قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا،
-
خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا
-
رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریاریوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے