تاریخ میں پہلی بار اسمبلی کے کھلاڑی کھیل کے میدان میں اتریں گے
کے پی اورپنجاب اسمبلی کے مابین پہلا کرکٹ میچ 17مئی کو ہوگا قذافی سٹیڈیم لاہور میں فلڈ لائٹس میں پہلے ٹونٹی 20میچ کے انتظامات مکمل کھیلوں سے بین الصوبائی رابطے مضبوط او ر منتخب ممبران کوایک دوسرے کے مسائل جاننے کاموقع ملے گا ‘ شوکت یو سفزئی کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 13 مئی 2016 18:40
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کے منتخب ارکان اسمبلی کے درمیان سیا ست کے علاوہ کھیل کے میدان میں ٹاکرا ہوگا ‘ 17مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں خیبرپختونخوا اسمبلی اورپنجاب اسمبلی کے مابین کرکٹ کا پہلا 20ٹونٹی میچ کھیلا جائیگا جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کے کھلاڑیوں نے ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں پر یکٹس شروع کردی ہے ٹیم کپتان ایم پی اے پی کے ٹو شوکت یو سفزئی ہوں گے جو سابق فاسٹ باولر کے طور پر گریڈ ٹو کے میچ کھیل چکے ہیں ان کے ہمراہ ٹیم میں وزیرکھیل وثقافت محمود خان ‘ پبلک ہیلتھ کے وزیر شاہ فرمان ‘ ریو نیووزیر علی آمین گنڈا پور ‘ وزیر اعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر امجد ‘ اشتیاق ارمڑ ‘ محب اللہ خان اور ارکان اسمبلی محمد علی ‘ خلیق ‘ محمد ارشاد خان ‘ محمود جان ‘ گل صاحب خان ‘ ضیاء اللہ بنگش ‘ شاہ فیصل اور شاہ حسین خان شامل ہیں حتمی ٹیم کا اعلان 16مئی کو کیا جائیگا ‘ ٹیم کے کپتان شو کت یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ اسمبلیوں کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے صوبوں میں ہم آہنگی بڑھے گی ارکان اسمبلی کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا مو قع ملے گا ‘ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی رابطے مضبوط ہوں گے اور سیاستدانوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ فروغ پائے گا ‘ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بعد سند ھ ‘ بلو چستان اور قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ بھی کرکٹ میچ کھیلے جائیں گے ‘ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ماضی کے بہترین کھلاڑی ہیں ‘ ایک ہفتہ پریکٹس کے دوران کھلاڑی پالش ہورہے ہیں ان کی کارکرد گی بہتر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہے کو شش کریڈ گے کہ بہترین کھیلیں ‘ انہو ں نے کہا کہ لاہور دورہ کے بعد پنجاب اسمبلی کی ٹیم پشاور آئے گی جس کے شیڈول کااعلان بعد میں کیا جائیگا ۔
۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا