تحصیل ناظم تخت بھائی مسلسل بجٹ کرانے میں ناکامی پر اپنی شکست تسلیم کرکے کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں، افتخار علی مشوانی
جمعہ 13 مئی 2016 18:34
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحصیل ناظم تخت بھائی مسلسل بجٹ کرانے میں ناکامی پر اپنی شکست تسلیم کرکے کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔ اور اپنی ناکامی پر ہمارے خلاف الزامات عائد کرنے کی بجائے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ ہم دشمنی اور دوستی دونوں نبھانا جانتے ہیں۔
وہ جمعرات کے روز پریس کلب تخت بھائی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ تحصیل کونسل تخت بھائی کے اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان مہمند اور دیگر ممبران حامد علی خان، وارث خان ، میاں اجمیر شاہ، اختر گل، مستقیل شاہ، ڈسٹرکٹ کونسلر سعید خان اور دیگر پارٹی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
افتخار علی مشوانی نے کہا کہ ہم علاقے کی تعمیر و ترقی کے دشمن نہیں اور علاقے کی ترقی اور مفاد میں ہر کسی کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
لیکن جو لوگ پی کے 26 کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کرینگے۔ انکی بھر پور مخالفت کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی بجٹ پاس کرنے میں بار بار ناکام ہوچکے ہیں۔ اور انکے اپنے قریبی ساتھی انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ انہیں اب کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی اپنی اصلاح کرنے کی بجائے ہم پر الزام تراشیاں کررہے ہیں۔ علاقے کا منتخب ایم پی اے ہوں جو بھی اس علاقے کے ساتھ ذیادتی یا غلط راستے پر چلے گا۔ بھر پور مخالفت کرونگا۔ اس موقع پر تحصیل کونسل کے اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان نے الزام لگایا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی تخت بھائی شہر کو مسلسل نظر انداز کرتے چلے آرہے ہیں۔ اور اپنی تمام تر توجہ ترقیاتی فنڈ اور عملہ صفائی کو پی کے 26 کی بجائے پی کے 27 پر صرف کررہے ہیں۔ جبکہ مخالف ممبران کو آٹے میں نمک کے برابر حصہ دیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی کے ساتھی بھی انکے روئیے کے باعث انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ جس کے باعث وہ بار بار بجٹ منظور کرانے میں ناکام رہے ہیں اور اب انہیں کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا چاہئے۔ یا اخلاقی طور پر عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تحصیل حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ اکثریت موجو دہیں۔ جو ہم وقت آنے پر ثابت کرینگے۔ جبکہ حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی وقت آنے پر تحصیل و نائب ناظم کے عہدووں کی قربانی بھی دیگی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت