خیبر پختونخوا حکومت کے پشاور سمیت صوبے بھر میں نرسنگ سکولوں کا انتظام ہسپتالوں ..
تازہ ترین : 1

خیبر پختونخوا حکومت کے پشاور سمیت صوبے بھر میں نرسنگ سکولوں کا انتظام ہسپتالوں کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات شروع

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مئی۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں نرسنگ سکولوں کا انتظام ہسپتالوں کے حوالے کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے ملازمین کی سنیارٹی بھی متاثر ہو گی جبکہ ملازمین کو ہسپتالوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔نرسنگ سکول کا انتظام پشاور میں ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی ہسپتالوں کے حوالے کردیا جائے گا ۔

جس کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ نرسنگ سکولوں کو ہسپتالوں کو مرحلہ وار طور پر حوالے کردیا جائے گا نرسنگ سکول کے عملے کو ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا جبکہ نرسنگ سکول کا فنڈ اور ان کے دیگر اختیارات ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹو کے پاس ہو نگے ۔ نرسنگ سکول کا انتظام ہسپتالوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ بعض اداروں کے تحفظات کے بعد کیا گیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/05/2016 - 18:20:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں