پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کے ملک طہماش ..
تازہ ترین : 1
پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی ..

پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کے ملک طہماش کامیاب قرار

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء)پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ملک طہماش کامیاب قرار پائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور کے صوبائی حلقہ پی کے 8 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حلقے کے تمام 94 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ملک طہماش نے میدان مار لیا ہے۔ ملک طہماش نے 11 ہزار 700 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ن لیگ ن لیگ کے وسیم حیات 10 ہزار 600 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 23:09:05

اپنی رائے کا اظہار کریں