پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے ..
تازہ ترین : 1
پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف ..

پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء)پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور کے صوبائی حلقہ پی کے 8 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 87 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد خان 7 ہزار 449 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ کے وسیم حیات 7 ہزار 425 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 22:40:33

اپنی رائے کا اظہار کریں