پشاورکے پی کے آٹھ ضمنی الیکشن میں پی پی پی کی خاتون کارکن سے چار جعلی ووٹ برآمدہونے پرمقدمہ درج

جمعرات 12 مئی 2016 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پشاورکے پی کے آٹھ ضمنی الیکشن میں پی پی پی کی خاتون کارکن سے چار جعلی ووٹ برآمدہونے پرمقدمہ درج کرلیاہے،پولیس نے نسرین بی بی کوحفاظتی تحویل میں لیکرخواتین پولیس سٹیشن کومنتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضمنی الیکشن میں پی پی پی کی خاتون کارکن سے چار جعلی ووٹ برآمدہونے پرمقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارباب وسیم کی درخواست پر نسرین کے خلاف جعلی ووٹوں پر روزنامچہ درج کیاگیا ہے، نسرین کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں خواتین پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں