پشاور کیساتھ صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز کوبھی خوبصورت وصاف ستھرے ماڈل شہروں میں تبدیل کرینگے،عنایت اﷲ خان

شہروں کی صفائی وستھرائی صوبائی حکومت کا وژن ہے ،تکمیل سے مردان ،منگورہ ،ایبٹ آباد ،کوہاٹ ،بنوں ،ڈی آئی خان نہ صر ف خوبصورت ترین شہری بنیں گے ، میونسپل سروسز،سیاحت وثقافت کی اعلیٰ ومعیاری سہولیات بھی میسر ہوں گی،سینئروزیرخیبرپختونخو

جمعرات 12 مئی 2016 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) خیبرپختونخواکے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت پشاور شہر کے ساتھ ساتھ صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز کوبھی خوبصورت وصاف ستھرے ماڈل شہروں میں تبدیل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کی صفائی وستھرائی صوبائی حکومت کا وژن ہے اوراس منصوبے کی تکمیل سے مردان ،منگورہ ،ایبٹ آباد ،کوہاٹ ،بنوں اورڈی آئی خان نہ صر ف خوبصورت ترین شہر یں بنیں گے بلکہ وہاں صحت ومیونسپل سروسزاورسیاحت وثقافت کی اعلیٰ اورمعیاری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں ارباب سکندرخان خلیل فلائی اورکے نیچے ثقافتی نقش ونگار سے مزین عارضی حجرے میں وائس آف امریکہ (چینل )کے نمائندے کو حکومتی ترقیاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر بلدیات نے کہاکہ پشاورکے ثقافتی ورثہ کاتحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں ایک اتھارٹی بھی بنائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ شہر کے تمام فلائی اور کے نیچے رنگ برنگ کے خوبصور ت پودے اور ہمارے ثقافت سے ہم آہنگ مختلف ڈئزائن بنائے جارہے ہیں جن سے نہ صرف پشاورکے عوام لطف اندوز ہونگے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں اورشہراہوں کے توسیع کے ساتھ وتزئین وآرائش ہورہی ہے جبکہ سابقہ ادوار میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور گرد وغبار سے لدی ہوئی ہوتی تھیں ۔

انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ کے مسنگ لنکس پرتیزی سے کام جاری ہے جبکہ چارسدہ روڈ سے ورسک روڈتک رنگ روڈ جلد ہی مکمل ہوجائے گا اسی طرح ورسک روڈ سے ناصرباغ تک روڈ کے لئے زمین خریدی جارہی ہے جس کی تکمیل سے پشاور پر ٹریفک کابوجھ مناسب حد تک کم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں سڑکوں ،گرین بیلٹس اور پودوں کو پانی دینے اوران کے دھلائی کے لئے جدیدواٹر باورز دن رات کام کررہے ہیں۔سینئر وزیر نے کہاکہ ریگہ للمہ پشاورہاؤسنگ سکیم پر کام شروع ہے جو حیات آباد سکیم سے بھی بڑی سکیم ہے جس میں ہاؤسنگ کی تمام جدید سہولیات موجودہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں